غزہ، صیہونی بمباری میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i388230-غزہ_صیہونی_بمباری_میں_شہید_ہونے_والے_معصوم_بچوں_کی_یاد
12 روزہ جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تصاویر اور کھلونوں کی نمائش ملبے کے اوپر
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • غزہ، صیہونی بمباری میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد

12 روزہ جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تصاویر اور کھلونوں کی نمائش ملبے کے اوپر

غزہ کی حالیہ جنگ میں غاصب صیہونی جلادوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ اور معصوم بچوں کی تصاویر کی نمائش کے لئے ایک انوکھی روش اختیار کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صیہونی بمباری میں تباہ ہونے والی ایک رہائشی عمارت کے ملبے کے ڈھیر پر ان معصوم شہیدوں کی تصاویر نصب کی گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نمائش کا اہتمام " السقا" فیملی کی تباہ شدہ عمارت کے ملبے پر کیا گیا ہے۔

اس نمائش میں شہید ہونے والے  بچوں کی تصاویر کے ساتھ ان کے کھلونے اور گڈے گڑیا بھی رکھی گئی ہیں جبکہ ہر تصویر کے ساتھ ہی فلسطین کا پرچم بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 علاوہ ازيں صیہونی جنگی طیارے  کے کاغذی ماڈل کے ساتھ ہی ایک علامتی چابی بھی نظر آرہی ہے  جس کا مفہوم یہ ہے کہ آوارہ وطن فلسطینی اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے۔

دریں اثنا مبلے کے ڈھیر پر لگی اس نمائش میں ، یافا ، حیفا اور عکا کی مانند فلسطینی شہروں کے ناموں کی تختیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔