دمشق کے جنوب مغربی مضافات میں بم دھماکہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i403865-دمشق_کے_جنوب_مغربی_مضافات_میں_بم_دھماکہ
شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغربی مضافات میں بم دھماکہ ہوا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغربی مضافات میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

سانا نیوز کے مطابق، دمشق کے جنوب مغربی مضافات میں واقع قطنا شہر میں نامعلوم افراد نے ایک کار میں بم فٹ کیا تھا جس سے اس کار میں آگ لگ گئی۔

دمشق پلیس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ قطنا شہر میں محکمہ ٹیکس کی عمارت کے قریب پارک ہوئی ایک کار میں بم دھماکہ ہوا، جس سے کار میں آگ لگ گئی اور کار کو معمولی نقصان ہوا۔

اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔