صیہونیوں کا رقص پرچم، فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کاروائی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i406207-صیہونیوں_کا_رقص_پرچم_فلسطینیوں_کی_شہادت_پسندانہ_کاروائی
غاصب صیہونیوں کے پرچم ڈانس مارچ کے موقع پر فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کاروائی سے صیہونی حکومت پر خوف طاری ہو گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کا رقص پرچم، فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کاروائی

غاصب صیہونیوں کے پرچم ڈانس مارچ کے موقع پر فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کاروائی سے صیہونی حکومت پر خوف طاری ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے اعلان کے مطابق غاصب صیہونیوں کا پرچم ڈانس مارچ شروع ہو گیا جس پر فلسطینی گروہوں اور عوام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فلسطینیوں کی جانب سے جوابی کاروائی کے طور پر شہادت پسندانہ کاروائی بھی انجام پائی ہے جس سے غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہو گیا۔ فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کاروائی ایسی حالت میں انجام پائی ہے کہ صیہونیوں کو پرچم ڈانس مارچ، سخت انتباہات کے باوجود باب العمود کی طرف شروع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ شہادت پسندانہ کاروائی بیت لحم میں غاصب صیہونی آبادکاروں کے علاقے میں انجام پائی تاہم ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 3 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونیوں کے اس مارچ کے مقابلے میں فلسطینیوں نے بھی مختلف علاقوں  منجملہ رام اللہ میں فلسطینی پرچم کے ساتھ مارچ شروع کیا ہے۔

صیہونیوں کے پرچم ڈانس پروگرام کے تعلق سے بیت المقدس میں اتوار کی صبح سے ہی حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے قبلہ اول مسجد الاقصی پر یلغار کی جہاں انہیں فلسطینی نوجوانوں کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔اسی کے ساتھ حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں نے غاصب صیہونی حکومت کو پہلے ہی خبردار کررکھا ہے کہ اگر پرچم ڈانس کے اشتعال انگیز پروگرام پر عمل ہوا تو اس کو اعلان جنگ سمجھا جاے گا۔