ایران نے امریکی ہیبت کا جنازہ نکال دیا: سپاہ پاسداران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455832-ایران_نے_امریکی_ہیبت_کا_جنازہ_نکال_دیا_سپاہ_پاسداران
سپاہ پاسداران کے کمانڈر کے مشیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ایران   نے امریکی بھرم خاک ملادیا ہے۔
(last modified 2026-08-29T13:52:39+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران نے امریکی ہیبت کا جنازہ نکال دیا: سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران کے کمانڈر کے مشیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ایران   نے امریکی بھرم خاک ملادیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ اس کے باجود کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا فوجی بجٹ امریکہ کے فوجی بجٹ کا تقریباً ایک فیصد ہے، اس نے اپنی داخلی توانائی پر بھروسہ کرکے امریکہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس کا بھرم خاک میں ملادیا۔

بریگیڈیئر محمد رضا نقدی نے سنیچر کو ہفتۂ حکومت کی مناسبت سے اور شہدائے اصفہان کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ ابتدائے انقلاب میں ایران انتہائی معمولی اسلحہ بھی نہیں بنا سکتا تھا لیکن اس نے اپنی توانائیوں پر بھروسہ کیا اور آج سیٹلائٹ اور جدید ترین فوجی وسائل تیار کرنے میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی ضرورت کے فوجی وسائل کا بڑا حصہ ملک کے اندر تیار ہورہا ہے اور انہیں جنگی اور فوجی وسائل سے کام لے کر ایران نے امریکہ کا مقابلہ کیا اور اس کا بھرم خاک میں ملا دیا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel