بلاطہ کیمپ میں صیہونیوں کا حملہ، 3 فلسطینی شہید، 6 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i421855-بلاطہ_کیمپ_میں_صیہونیوں_کا_حملہ_3_فلسطینی_شہید_6_زخمی
فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق صیہونی فوج کے بلاطہ کیمپ میں حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 6 دوسرے زخمی ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۵:۲۹ Asia/Tehran
  • بلاطہ کیمپ میں صیہونیوں کا حملہ، 3 فلسطینی شہید، 6 زخمی

فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق صیہونی فوج کے بلاطہ کیمپ میں حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 6 دوسرے زخمی ہو گئے ہیں۔


سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں شدید فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی جوان شہید اور 6 دوسرے زخمی ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صیہونی اسنائپر قریب کی اونچی عمارتوں پر موجود تھے جو کیمپ کے اندر امبولینس اور دوسرے امدادی ذرائع کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔صیہونی فوج نے بلاطہ کیمپ سے باہر نکلنے سے پہلے چند گھروں کو بم لگا کر تباہ کر دیا جس کے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ بلاطہ کیمپ میں رواں سال 2023 میں صیہونی فوج اور صیہونی آباد کاروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 156 ہو گئی ہے اور ان میں 26 بچے بھی شامل ہیں۔