افغانستان میں دھماکہ : چھ جاں بحق گیارہ زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i426922-افغانستان_میں_دھماکہ_چھ_جاں_بحق_گیارہ_زخمی
کابل میں کل رات ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دھماکہ : چھ جاں بحق گیارہ زخمی

کابل میں کل رات ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق کابل میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ یہ دھماکہ کل رات مغربی کابل کے علاقے دشت برچی میں ایک اسٹیڈیم میں ہوا - اس دھماکے میں چھ  افراد جاں بحق اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے- عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ یہ دھماکہ ایک اسٹیڈیم میں اس وقت ہوا کہ جب بہت سے جوان اس میں کھیل میں مشغول تھے- اس دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہا نہیں گيا ہے-

دشت برچی، کابل میں شیعہ آبادی والا علاقہ ہے کہ جو گذشتہ چند برسوں سے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے-