اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں شام میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر تاکید کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں قیام امن کے لیے بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج پھر شروع ہوگا، مال بردار ٹرکوں کا ایک اور قافلہ بھی آج پاراچنار روانہ ہوگا جبکہ آئندہ 3 دنوں میں کسی بھی دن امن جرگے کا امکان ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب زبیر ہندل کا کہنا ہے کہ روڈ کھولنے سمیت عوام کو ریلف دینے کے لئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔
پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن کو پار کرتے ہوئے کرم ایجنسی پہنچ گیا۔
ضلع کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ آج چھ دن بعد ٹل کینٹ سے روانہ کردیا گیا۔
نواف سلام کو لبنان کا وزیراعظم منتخب کئے جانے کے بعد صدر جوزف عون نے انھیں نئی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ۔
کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔
سخت سیکورٹی میں آج پاراچنار کیلئے قافلے کے ذریعےبھجوائی جانے والی اشیاء پہنچ گئی۔
اس سے پہلےقافلے پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی وجہ سے قافلے کو روک دیا گیا تاہم اب اس میں گاڑیوں کی تعداد کم کردی گئی۔
پارا چنار ٹل مین شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔