امریکی ایلچی کے دورہ عراق کے خطرناک اہداف
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i453134-امریکی_ایلچی_کے_دورہ_عراق_کے_خطرناک_اہداف
ایک عراقی میڈیا نے امریکی ایلچی کے دورہ عراق کے خطرناک اہداف کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-06-21T09:38:05+00:00 )
Jun ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکی ایلچی کے دورہ عراق کے خطرناک اہداف

ایک عراقی میڈیا نے امریکی ایلچی کے دورہ عراق کے خطرناک اہداف کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:عراقی میڈیا المعلومہ نے ایک شامی ذریعے کے حوالے سے، عراق اور شام میں امریکا کے  خصوصی ایلچی ٹام براک کے خطرناک دہشت گردانہ اہداف کا انکشاف کیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق یہ خطرناک دہشت گردانہ اہداف لبنان اور خطے کے لئے مد نظر رکھے گئے ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے خصوصی ایلچی ٹام براک کے دورہ عراق کا مقصد  بغداد حکومت سے یہ مطالبہ کرنا ہے کہ لبنان پر دہشت گرد گروہوں کے حملے کی صورت میں مزاحمتی عراقی گروہوں کو مداخلت سے روکا جائے۔

 مذکورہ شامی ذریعے نے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، المعلومہ کو بتایا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے شام کے متعدد علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ  بنا رکھے ہیں اور ان کیمپوں میں ٹریننگ لینے والے دہشت گردوں کی تعداد 25000 سے زیادہ ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel