محمود عباس کے استعفے کی تردید
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196826-_محمود_عباس_کے_استعفے_کی_تردید
پی ایل او کے ایک سینئر رہنما نے ایگزیکیٹیو کمیٹی کی سربراہی سے محمود عباس کے مستعفی ہونے کی خبر کی تردید کر دی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  •  محمود عباس کے استعفے کی تردید

پی ایل او کے ایک سینئر رہنما نے ایگزیکیٹیو کمیٹی کی سربراہی سے محمود عباس کے مستعفی ہونے کی خبر کی تردید کر دی ہے

قدس نٹ کی رپورٹ کے مطابق پی ایل او کے سینئر رہنما صائب عریقات نے رام اللہ میں پی ایل او کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا کہ فلسطین لیبریشن آرگنائیزیشن کیایگزیکیٹیو کمیٹی کے سربراہ محمود عباس اور اس کمیٹی کے دیگر اراکین نے اپنے عہدوں سے استعفی نہیں دیا ہے- اس سے قبل ایسی رپورٹیں آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ محمود عباس اور ان کے اٹھارہ ساتھیوں نے پی ایل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی میں اپنے عہدوں سے استعفے دے دیئے ہیں- اس سلسلے میں پی ایل او کے ایک عہدیدار واصل ابو یوسف نے کہا تھا کہ ایک مہینے کے اندر ہونے والے اجلاس میں نئی ایگزیکیٹیو کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا جائے گا-
AZ232082015