شام کے شہر مارع پر کیمیاوی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196829-شام_کے_شہر_مارع_پر_کیمیاوی_حملہ
شمالی شام کے مارع شہر کے مقامی ذرا‏ئع نے اس شہر پر داعش دہشت گردوں کے کیمیاوی حملوں کی خبر دی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • شام کے شہر مارع پر کیمیاوی حملہ

شمالی شام کے مارع شہر کے مقامی ذرا‏ئع نے اس شہر پر داعش دہشت گردوں کے کیمیاوی حملوں کی خبر دی ہے-

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے شہر مارع کے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے سنیچر کو صوبہ حلب کے اس شہر پر کیمیاوی ہتھیاروں سے حملے کئے ہیں- رپورٹ کے مطابق زہریلی گیسوں کے باعث بہت سے لوگوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے- نیویارک ٹائمز نے بدھ کو رپورٹ دی تھی کہ بین الاقوامی ماہرین اور معائنہ کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ داعش دہشت گرد گروہ نے دو الگ الگ حملوں میں تل براک اور حسکہ پر حملے میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہیں- سی آئی اے کی ایک خفیہ دستاویز جو دوہزار تیرہ میں منظر عام پر آئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد، سارین گیس تیار کرکے اسے عام شہریوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں- واضح رہے کہ مختلف دہشت گرد گروہ، مغرب اور اس کے اتحادیوں کی مدد سے سن دوہزار گیارہ سے شامی حکومت اور قوم کے خلاف جنگ چھیڑے ہوئے ہیں جس میں اب تک دسیوں ہزار عام شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں-AZ23082015