فلسطینیوں کے خلاف انروا کی پالیسیوں پر احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196856-فلسطینیوں_کے_خلاف_انروا_کی_پالیسیوں_پر_احتجاج
اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کے ملازمین کی یونین نے فلسطینیوں کے خلاف اس تنظیم کی پالیسیوں پر احتجاج کا اعلان کیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے خلاف انروا کی پالیسیوں پر احتجاج

اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کے ملازمین کی یونین نے فلسطینیوں کے خلاف اس تنظیم کی پالیسیوں پر احتجاج کا اعلان کیا ہے-

اطلاعات کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے کام اور امداد کی تنظیم انروا کے ملازمین کی یونین نے فلسطینیوں کے خلاف اس تنظیم کی پالیسیوں پر احتجاج کا اعلان کیا ہے- اس یونین نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ انروا کے تمام ملازمین انروا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد میں کمی کے خلاف پیر کے روز وسیع احتجاجی مظاہرہ کریں گے- اس بیان میں آیا ہے کہ انروا کی طرف سے امداد میں کمی فلسطینیوں کے لئے بہت سی مشکلات کا سبب بنی ہے جبکہ بعض افراد کا خیال ہے کہ یہ نام نہاد بحران، جس کی بنیاد پر امداد کم کی گئی ہے، جاری رہے گا تاکہ تمام فلسطینی اس سے متاثر ہو جائیں- فلسطین کے ماہر اقتصادیات سمیر ابو مدللہ نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ دوہزار پندرہ میں انروا کا بجٹ صرف تہتر کروڑ ڈالر کا ہے جو دو ہزار دس کے مقابلے میں دس کروڑ ڈالر کم ہے- انروا نے کچھ عرصہ پہلے اپنے بجٹ میں دس کروڑ ڈالر کی کمی کا اعلان کیا تھا- انروا نے اسی کے ساتھ پانچ علاقوں غزہ پٹی، غرب اردن، اردن، لبنان اور شام میں تعلیمی سال کے آغاز میں تاخیر کرنے کی دھمکی بھی دی تھی- یہ امر انروا سے وابستہ سات سو اسکولوں میں پانچ لاکھ فلسیطینی طلبہ و طالبات کی تعلیم سے محرومی کا سبب بنے گا-