سعودی شہریوں کو یمنی فوج کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196872-سعودی_شہریوں_کو_یمنی_فوج_کا_انتباہ
یمن کی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی چھاؤنیوں اور ہوائی اڈوں سے دور رہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی شہریوں کو یمنی فوج کا انتباہ

یمن کی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی چھاؤنیوں اور ہوائی اڈوں سے دور رہیں

لبنان کے المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کی کارروائیوں کو آل سعود کے جرائم کا واحد جواب قرار دیا ہے- یمنی فوج کے ترجمان نے ابھاء کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوجی چھاؤنیوں اور ھوائی اڈوں سے دور رہیں- یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اتوار کو سعودی حملوں میں شدت آنے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ، جنوبی سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی مشعل کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے- سعودی عرب چھبیس مارچ سے اب تک یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کر رہا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں-
az24082015