عراق میں داعش کے جرائم کا سلسلہ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196878-عراق_میں_داعش_کے_جرائم_کا_سلسلہ_جاری
داعش دہشت گرد گروہ نے عراق میں اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دسیوں افراد کو قتل کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کے جرائم کا سلسلہ جاری

داعش دہشت گرد گروہ نے عراق میں اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دسیوں افراد کو قتل کر دیا ہے۔

عراق کی " وا‏ع " نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے عراق کے خود مختار الیکشن کمیشن کے سولہ کارکنوں کو گولی مار کر قتل کر دیا- موصل میں کردستان ڈیموکریٹیک پارٹی کے ترجمان سعید مموزینی نے داعش کے ہاتھوں فوج اور پولیس کے انتالیس جوانوں کو قتل کردیئے جانے کی خبر دی ہے- اس سلسلے میں صوبہ کرکوک کے ایک مقامی ذریعے نے کہا ہے کہ داعش نے الحویجہ ضلع کے تل علی اور الشاووک نامی علاقوں کے بیس افراد کو عراقی حکومت کے ساتھ تعاون کے الزام میں اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے- داعش دہشت گرد گروہ نے مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں میدان جنگ سے بھاگنے کے باعث اپنے اکیس دہشت گردوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔داعش دہشت گرد گروہ ، گذشتہ برس عراق کے بعض شمالی علاقوں پر قبضہ کر نے کے بعد سے اس علاقے کے لوگوں کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے-
AZ24082015