یمن میں16 عام شہری شہید
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
یمن کے سابق مفرور صدر کے حامی مسلح دہشت گردوں نے صوبہ تعز میں سولہ عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔
صوبہ تعز کے ایک سیکورٹی ذریعے نے نام فاش نہ ہونے کی شرط پر بتایا ہے کہ سابق صدر منصور ہادی کے مسلح دہشت گردوں نے رہائشی عمارتوں پر متعدد مارٹر گولے اور کاتیوشا کے گولے برسائے گئے۔ان حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ اور تیرہ خواتین اور تین بچے شہید ہوگئے۔ مستعفی مفرور صدر منصور ہادی کے حامی دہشت گردوں کے اس حملے میں دسیوں لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر بھی موصول ہوئی ہے۔ یمن کی وزارت صحت کے ایک اعلی عہدے دار نے بتایا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے شہر تعز پر سیکڑوں حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں، ایک سو تیس عام شہری شہید اور چار سو پچاس زخمی ہوگئے ہیں۔AZ24082015