اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرائے جانے کی حمایت کی جائے
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197444-اقوام_متحدہ_میں_فلسطین_کا_پرچم_لہرائے_جانے_کی_حمایت_کی_جائے
اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندہ دفتر نے اس تنظیم کے رکن ممالک سے اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرائے جانے کی تحویز کی حمایت کی اپیل کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرائے جانے کی تحویز
    اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرائے جانے کی تحویز

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندہ دفتر نے اس تنظیم کے رکن ممالک سے اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرائے جانے کی تحویز کی حمایت کی اپیل کی ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندہ دفتر نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں فلسطین کا پرچم لہرائے جانے کی تجویز کی حمایت کریں۔ اس سے قبل فلسطین کے نمائندہ دفتر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تنطیم کے ہیڈکوارٹر اور اس کے ذیلی دفاتر میں اقوام متحدہ کے مبصر ممالک کے پرچم لہرائے جانے کی تجویز کا مسودہ پیش کیا تھا۔

 اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندہ دفتر نے جمعرات کے دن ایک بیان جاری کر کے اقوام متحدہ کے ایک سو ترانوے رکن ممالک سے اس تجویز کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اقوام متحدہ کے رکن ایک سو ترانوے ممالک کے ساتھ ویٹیکن اور فلسطین کے پرچم لہرائے جانے کی تجویز آئندہ مہینے اقوام متحدہ کی جنرل میں جائزے کے لئے پیش کریں گے۔