فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197515-فلسطینی_پناہ_گزیں_کیمپ_پر_صیہونی_فوجیوں_کا_حملہ
صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق دسیوں صیہونی فوجیوں نے جمعے کے دن غرب اردن کے شہر رام اللہ کے جنوب میں واقع قلندیا پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کیا اور اس کیمپ میں فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہو گیا۔ اس حملے کے بعد صیہونی غاصبوں اور فلسطینی پناہ گزینوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی اور صیہونی فوجیوں نے چار فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔ فلسطینی مجاہدین نے صیہونی مظالم کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے قلندیا پناہ گزیں کیمپ میں اسرائیل کے فوجی ٹاور پر فائرنگ کی۔