اسرائیلی جارحیت میں ایک فلسطینی بچہ زخمی
Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے ایک فلسطینی بچے کو گولی مار کر زخمی کردیا ہے-
اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کی شام کو غزہ پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک گیارہ سالہ فلسطینی بچے کو گولی مار کر زخمی کردیا ہے- یہ بچہ اپنے والد کے ساتھ علاقے میں مچھلی پکڑنے میں مشغول تھا- ستمبر کے آغاز سے اب تک کم سے کم تین فلسطینی ماہی گیر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہوچکے ہیں- غزہ پٹی میں دو ہزار چودہ کی پچاس روزہ جنگ کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ لیکن صیہونی حکومت اس علاقے پر آئے دن حملے کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے-