اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197637-اسرائیلی_جیلوں_میں_فلسطینی_قیدیوں_کی_بھوک_ہڑتال_جاری
صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

القدس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں پر صیہونی حکومت کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ میں شدت کے بعد مزید پانچ فلسطینیوں نے اپنی گرفتاری اور موجودہ صورتحال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ فلسطینی قیدی بدر الرزہ کے والد سام الرزہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو ہمیشہ خطرہ لاحق رہتا ہے اور عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ان کے پاس بھوک ہڑتال کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔ سام الرزہ نے مزید کہا کہ فلسطینی قیدیوں پر لگائے جانے والے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں اور ان قیدیوں کے اہل خانہ اپنے بچوں کی صورتحال کے جائزے کے لئے ایک آزاد تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کے خواہاں ہیں۔ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کی صورتحال کے جائزے سے متعلق کمیٹی کے رکن ماہر حرب نے بھی کہا ہے کہ اکثر فلسطینی قیدیوں کو تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے۔