مصر: اخوان المسلمین کے نو اراکین کے لئے سزائے موت
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے نو اراکین کو ایک مصری پولیس افسر کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔
قاہرہ سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق مصرکی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے نو اراکین کو سزائے موت جبکہ تین اراکین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ان افراد کو تکفیری گروہ تشکیل دینے اور مصر کے ایک پولیس افسر کے قتل کے سلسلے میں مجرم قرار دیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب مصر کی ایک عدالت نے اس سے قبل حکومت کے انیس مخالفین منجملہ تین جوانوں کو مظاہروں میں شرکت کرنے اور سرکاری عمارتوں پر حملہ کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائی تھی۔ اتوار کے دن سنائے جانے والے عدالت کے فیصلے کے مطابق سولہ ملزمین کو دس دس سال قید اور تین کو تین تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔