عراق نے قطر سے اپنا ناظم الامور واپس بلا لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197708-عراق_نے_قطر_سے_اپنا_ناظم_الامور_واپس_بلا_لیا
عراق کی وزارت خارجہ نے عراق کی تقسیم کے مقصد کے تحت بلائی جانے والی دوحہ کانفرنس کے انعقاد پر احتجاج کرتے ہوئے قطر سے اپنے ناظم الامور کو واپس بلا لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • عراق نے قطر سے اپنا ناظم الامور واپس بلا لیا

عراق کی وزارت خارجہ نے عراق کی تقسیم کے مقصد کے تحت بلائی جانے والی دوحہ کانفرنس کے انعقاد پر احتجاج کرتے ہوئے قطر سے اپنے ناظم الامور کو واپس بلا لیا ہے۔

لبنان کی النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے عراق کی عدلیہ کو مطلوب افراد کی شرکت سے منعقد کی جانے والی دوحہ کانفرنس کے انعقاد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پیر کے دن قطر سے اپنا ناظم الامور واپس بلا لیا۔ عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے اس کانفرنس کے انعقاد کو عراق کی تقسیم کی سازش قرار دیا۔ واضح رہے کہ حال میں دوحہ میں ایک کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری بھی شریک تھے۔ عراقی عوام اور حکام نے اس کانفرنس کے خلاف شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کے بعض اراکین نے دوحہ کانفرنس کو عراق کی تقسیم کی ایک سازش قرار دیتے ہوئے اس میں شرکت کرنے والوں سے باز پرس کے لئے ایک کمیشن کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔