شام کے پناہ گزینوں کو خطرناک سفر اور ابتر صورتحال کا سامنا
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197760-شام_کے_پناہ_گزینوں_کو_خطرناک_سفر_اور_ابتر_صورتحال_کا_سامنا
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہگزیناں نے شام سے نقل مکانی کرنے والوں کے خطرناک سفر کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • شام کے پناہ گزینوں کو خطرناک سفر اور ابتر صورتحال کا سامنا

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہگزیناں نے شام سے نقل مکانی کرنے والوں کے خطرناک سفر کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

مصر کی خبر رساں ایجنسی الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہگزیںاں کی ترجمان میلیسا فلمینگ نے منگل کے دن جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران شام کے تقریبا سبھی صوبوں کو وحشیانہ لڑائی کا سامنا رہا ہے۔ میلیسا فلمینگ نے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائل اور مارٹر گولوں کے حملوں اور شام کے بڑے شہروں میں کار بم دھماکوں میں شدت پیدا ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال ان علاقوں سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی کا سبب بنی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہگزیناں کی ترجمان میلیسا فلمینگ نے مزید کہا کہ شام اور اس کے دوسرے ہمسایہ ممالک میں جاری بدامنی میں شدت شام کے لوگوں کے یورپ کی جانب خطرناک سفر پر منتج ہو گی خاص طور پر اس بات کے پیش نظر کہ شام کے بحران کو پانچ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اسے سیاسی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکا ہے۔ میلیسا فلمینگ کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک میں پناہ حاصل کرنے والے شام کے لوگوں کو سیکورٹی اور صحت کے حوالے سے بے شمار مشکلات کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ترجمان میلیسا فلمینگ نے مزید کہا کہ تقریبا چالیس لاکھ اسّی ہزار شامی دوسرے ممالک میں جا چکے ہیں اور ان میں سے اکثر افراد کیمپوں میں بہت کٹھن زندگی گزار رہے ہیں۔