صیہونی فوج کے حملوں میں دسیوں فلسطینی زخمی
Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran
-
دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں دسیوں افراد زخمی ہو گئے-
دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں دسیوں افراد زخمی ہو گئے-
فلسطینی ویب سائٹ فراس پریس کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو فلسطینی شہریوں اور امن کے لئے سرگرم عمل غیر ملکیوں نے صیہونی دیوار اور بلعین علاقے میں صیہونی کالونی کی تعمیر کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی-صیہونی فوجیوں نے، بلعین کے مظاہرین پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہو گئے- ان مظاہروں میں جو صیہونی کالونیوں اور صیہونی دیوار کی تعمیر کے خلاف جدوجہد کرنے والی کمیٹی کی کال پر بلعین میں ہوئے تھے، بلعین دیہات کے عوام اور امن کے لئے سرگرم عمل غیرملکیوں نے شرکت کی-
دوسری جانب صیہونی فوج نے جمعے کو غزہ پٹی کو عبور کر کے اس علاقے کے قریب واقع صیہونی کالونی میں داخل ہونے کےالزام میں چودہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے- گرفتار ہونے والوں کو انٹیلیجنس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے-
صیہونی حکومت ہر روز غرب اردن کے مختلف علاقوں پر یلغار کرکے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیتی ہے-
ٹیگس