پاکستان، پاراچنار میں مظاہرین پر سیکورٹی فورس کی فائرنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i225676-پاکستان_پاراچنار_میں_مظاہرین_پر_سیکورٹی_فورس_کی_فائرنگ
پاکستان کے نیم خودمختار قبائلی علاقے پارا چنار میں میلاد حضرت امام حسین علیہ السلام پر پابندی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سیکورٹی فورس نے فائرنگ کر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان، پاراچنار میں مظاہرین پر سیکورٹی فورس کی فائرنگ

پاکستان کے نیم خودمختار قبائلی علاقے پارا چنار میں میلاد حضرت امام حسین علیہ السلام پر پابندی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سیکورٹی فورس نے فائرنگ کر دی ہے۔

خبروں کے مطابق ، لوگوں کی ایک بڑی تعداد میلاد حضرت امام حسین علیہ السلام کی تقریب میں بعض علما کو شرکت نہ کرنے دینے کے خلاف پرامن دھرنا دیئے بیٹھی تھی -

عینی شاہدین کے مطابق سیکورٹی فورس نے مظاہرین کو زبردستی دھرنے کے مقام سے ہٹانے کی کوشش کی اور بعد ازاں فائرنگ کر دی جس میں تین مظاہرین شہید ہو گئے۔ متعدد افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں تاہم ان کی تعداد کا علم نہیں ہوسکا۔ سیکورٹی فورس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔