لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، ایک پاکستانی شہری ہلاک متعدد دیگر زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i299663-لائن_آف_کنٹرول_پر_فائرنگ_ایک_پاکستانی_شہری_ہلاک_متعدد_دیگر_زخمی
کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک پاکستانی ہلاک ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، ایک پاکستانی شہری ہلاک متعدد دیگر زخمی

کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک پاکستانی ہلاک ہو گیا۔

ارنا کی روپورٹ کے لائن آف کنٹرول پر نیزا پیر اور ڈیگوار کے علاقے میں ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے ہلکے اور  بھاری ہتھیاروں کے حملے میں ایک پاکستانی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے-

فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں اسکول بند کر دیئے گئے-

ہندوستان اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر فائربندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہتے ہیں-

دو ہزار تین میں لائن آف کنٹرول پر فائربندی کا سمجھوتہ ہونے کے بعد بھی دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہتا ہے-