ایران کے اسپیکر کی پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین کو مبارک باد
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i319648-ایران_کے_اسپیکر_کی_پاکستان_کی_سینیٹ_کے_چیئرمین_کو_مبارک_باد
ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پاکستان کی سینیٹ کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے انتخاب پر صادق سنجرانی کو مبارک باد پیش کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۳۱, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران کے اسپیکر کی پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین کو مبارک باد

ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پاکستان کی سینیٹ کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے انتخاب پر صادق سنجرانی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ایران کی مجلس شورائے اسلامی، پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پاکستان کی سینیٹ کے نئے چیئرمین صادق سنجرانی کے نام ایک پیغام میں انھیں مبارک پیش کرتبے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان پارلمانی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے پارلیمانی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کی توسیع پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

پاکستان میں سینیٹ کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے حال ہی میں صادق سنجرانی کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔