پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کا خواہاں
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i347447-پاکستان_ہمسایہ_ممالک_کے_ساتھ_برابری_کی_بنیاد_پر_تعلقات_کا_خواہاں
پاکستان کے صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۴:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کا خواہاں

پاکستان کے صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں لیکن قومی سلامتی کے حوالے سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ لڑتے رہیں گے۔ پاکستان اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور مظلوم کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان کےصدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے آگاہ ہیں اور ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔