پاکستان میں کورونا کی یومیہ اموات اور متاثرین میں کمی کا سلسلہ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i386190-پاکستان_میں_کورونا_کی_یومیہ_اموات_اور_متاثرین_میں_کمی_کا_سلسلہ_جاری
پاکستان میں کورونا کی یومیہ اموات اور متاثرین میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی یومیہ اموات اور متاثرین میں کمی کا سلسلہ جاری

پاکستان میں کورونا کی یومیہ اموات اور متاثرین میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں ایک ہزار پانچ سو اکتیس نئے کورونا مریضوں اور تراسی اموات کا اندراج کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار بیالیس کورونا کے مریض شفایاب ہوئے ۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ چوہتر ہزار سات سو اکیاون ہے جن میں سے انیس ہزار چار سو سڑسٹھ افراد موت سے ہمکنار ہوچکے ہیں ، سات لاکھ تراسی ہزار چار سو اسّی افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔پاکستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد اکہتر ہزار آٹھ سو چار ہے جن میں سے چار ہزار تین سو ستاسی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کی روشنی میں سندھ اور پنجاب میں سبھی سرکاری اور نجی اسکولوں کی چھٹیوں میں تئیس مئی تک کے لئے توسیع کردی گئی ہے۔