پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i386298-پاکستان_میں_کورونا_کی_تیسری_لہر
پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران یومیہ متاثرین اور اموات میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران یومیہ متاثرین اور اموات میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستانی ذرائع نے اس اضافے کی وجہ عیدالفطر کی چھٹیوں میں طبی ہدایات کو نظرانداز کرنا بتایا ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے تین ہزار دو سو بتیس نئے مریضوں اور چوہتر اموات کا اندراج کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار سات سو چون کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ اسّی ہزار تین سو باسٹھ ہے جن میں سے انیس ہزار چھے سو سترہ افراد موت کے منھ میں جاچـکے ہیں، سات لاکھ بانوے ہزار پانچ سو بائیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں اور اڑسٹھ ہزار دو سو تئیس افراد اب بھی زیرعلاج ہیں جن میں سے چار ہزار چار سو تینتالیس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔