پاکستان؛ گوادر بندرگاہ پر بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453902-پاکستان_گوادر_بندرگاہ_پر_بحری_تجارتی_جہازوں_کو_بنکرنگ_کی_سہولت_کا_آغاز
پاکستان میں چالیس سال بعد گوادر بندرگاہ پر بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ۔
(last modified 2026-07-14T09:18:56+00:00 )
Jul ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان؛ گوادر بندرگاہ پر بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز

پاکستان میں چالیس سال بعد گوادر بندرگاہ پر بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ۔

سحرنیوز/پاکستان:    گوادر پورٹ پرپاکستان نے اپنی تاریخ کا پہلا میرین بنکرنگ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورت کے مطابق گوادر پورٹ پرپاکستان نے اپنی تاریخ کا پہلا میرین بنکرنگ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا، جس کے بعد ملک اب اپنی تینوں بڑی تجارتی بندرگاہوں سے بحری جہازوں کو ایندھن فراہم کرنے کی سہولت فراہم کررہا ہے۔

اس آپریشن کے دوران غیر ملکی ایل این جی جہاز LNG ENUGU کو بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے معیار کے مطابق تیار کردہ ویری لو سلفر فیول آئل (VLSFO) کے 2500 میٹرک ٹن فراہم کیے گئے۔

پاکستان نے اب باضابطہ طور پر اپنی تینوں تجارتی بندرگاہوں پر بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل بحری بنکرنگ نظام قائم کر لیا ہے۔ اس اہم پیشرفت کے بعد پاکستان اب بحری جہازوں کو ایندھن کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر فجیرہ اور سنگاپور جیسے علاقائی ری فیولنگ مراکز کی سطح پر سہولت فراہم کرے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پاکستان کا قومی میرین بنکرنگ نظام عالمی توانائی کمپنی Vitol Bunkers، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) اور مقامی آئل ریفائنری Cnergyico PK Limited کے باہمی تعاون سے چلنے والے ایک مربوط فریم ورک کے تحت کام کر رہا ہے۔

یہ آپریشن اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ پہلی مرتبہ گوادر پورٹ پر کسی سمندر میں سفر کرنے والے تجارتی جہاز کو بنکرنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے پاکستان کی بحری ایندھن کی فراہمی کی صلاحیت کراچی اور پورٹ قاسم سے آگے بڑھ کر گوادر تک وسیع ہو گئی ہے۔