-
صیہونی دہشتگردی کی ایک اور مثال، فلسطینی املاک و اموال کو نذر آتش کر دیا (ویڈیو/تصاویر)
Jun ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۲:۵۶فلسطین کی مقبوضہ سرزمین پر ناجائز طور پر بسائے گئے صیہونی آبادکاروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فلسطینی باشندوں کے اموال و املاک کو اپنے نشانے پر لے لیا، انکے ساتھ توڑ پھوڑ کی اور پھر انہیں آگ لگا دی۔ یہ واقعہ شمال مغربی نابلس کے برقہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں صیہونی دہشتگردوں کے اس حملے میں تقریباً 60 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
-
اسالم - خلخال روڈ کی خوبصورتی
Jun ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۱اسالم - خلخال سڑک ایران کی سب سے خوبصورت پہاڑی سڑکوں میں سے ایک ہے جو گیلان اور اردبیل صوبوں کو ملاتی ہے
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرکا دوره لاطینی امریکا
Jun ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۳اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی پیر کے روز ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ لاطینی امریکہ کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی غرض سے وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا گئے ۔
-
اقوام عالم رحمت للعالمین کے دیار میں (تصاویر)
Jun ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۸یہ مدینۂ منورہ ہے جہاں جانِ کائنات، رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مدفن مبارک ہے۔ جہاں دنیا پھر سے تمام تر اقوام کے لوگ اس طرح کھنچے چلے آتے ہیں جیسے مقناطیس کی جانب آہنی ذرات لپک کر آتے ہیں۔ حج کا موقع ہے اور حجاج کرام تعلیمِ حج دینے والے اپنے پیارے نبی کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اپنے اپنے انداز میں آنحضرت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے سامنے ایک خدا، ایک نبی خدا، ایک قبلے اور ایک کتاب پر اپنے ایمان کی عکاسی کرتے ہیں۔
-
رہبر انقلاب اسلامی نے جوہری صنعت کی مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کیا
Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۰رہبر انقلاب اسلامی نے جوہری صنعت کی مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کیا، اس موقع پر شہید ہونے والے سائنسدانوں کے اہلخانہ نے بھی آپ سے ملاقات کی۔
-
ایرانی ہائپر سونک میزائل فتاح کی رونمائی
Jun ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۷ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے ہائپر سونک میزائل فتاح کی آج صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی اور سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کی موجودگی میں رونمائی کی گئی۔
-
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 34 ویں برسی کا مرکزی پروگرام
Jun ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۹امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 34 ویں برسی پر ایک عظیم اجتماع، عوام، قومی و عسکری حکام اور غیر ملکی سفیروں اور اہم شخصیات کی موجودگی میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر منعقد ہوا جس سے قائد انقلاب اسلامی نے خطاب فرمایا۔
-
اسی خاکی مکان میں پروان چڑھا آسمانی مکیں۔ تصاویر
Jun ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۸خمین، ایران کے مرکزی صوبے میں واقع ایک قدیمی اور تاریخی شہر ہے جو صوبے کے مرکز اراک شہر کے مغرب میں ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر آباد ہے۔ یہی وہ شہر ہے جہاں بانی انقلاب اسلامی امام روح اللہ (رح) کی ولادت ہوئی اور انہوں نے انیس سال کی عمر تک اسی شہر میں زندگی گزاری۔ اسی لئے جناب روح اللہ، خمینی کے نام سے دنیا میں معروف ہوئے۔ اس فوٹو گیلری میں بانی انقلاب کے آبائی مکان کو دیکھا جا سکتا ہے جو اس وقت شہر کے اہم تاریخی ورثے میں شمار ہوتا ہے۔
-
نائیجیریا کے صدر کی حلف برداری+ ویڈیو+ تصاویر
May ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۴:۲۳نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوب نے صدارتی عہدے کا حلف اٹھایا جبکہ ملک کو اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبے میں شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔
-
سلطانِ عمان کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات (تصاویر)
May ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۵ایران کے دو روزہ دورے پر آئے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے آج صبح اپنے سفر کے دوسرے دن صدرِ ایران سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔