یورپ کی ایک کمپنی نے فلائنگ کار کا کامیاب تجربہ کر لیا
یورپ کی ایک کمپنی نے فلائنگ کار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
کمپنی نے اپنی پروٹوٹائپ فلائنگ کار کی سلواکیہ کے 2 شہروں کے درمیان کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔
کین ویژن کی ایئر کار نامی یہ گاڑی سلواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاوا اور نیترا کے درمیان 35 منٹ تک پرواز کرنے میں کامیاب رہی۔
ایئرکار میں 160 ہارس پاور کا بی ایم ڈبلیو انجن موجود ہے جبکہ ایک فکسڈ پروپلر سے بھی لیس ہے۔
ایئر کار 3 منٹ سے بھی کم وقت میں طیارے سے زمینی گاڑی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پروٹوٹائپ گاڑی نے اب تک 40 گھنٹے سے زیادہ وقت کی آزمائشی پروازیں مکمل کرلی ہیں۔
یہ گاڑی 8200 فٹ کی بلندی تک پرواز کرچکی ہے اور زیادہ سے زیادہ 118 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے۔
سلواکیہ میں پرواز کے بعد یہ زمین پر پہنچ کر گاڑی میں تبدیل ہوئی اور شہر کے مرکز تک سفر کرکے گئی۔
کمپنی کے سی ای او اسٹیفن کلین نے بتایا کہ ایئر کار اب محض کوئی کانسیپٹ نہیں سائنس فکشن سے حقیقت میں تبدیل ہوچکی ہے۔
کمپنی کی جانب سے ایئر کار پروٹوٹائپ 2 پر کام کیا جارہا ہے جس میں 300 ہارس پاور انجن ہوگا جبکہ 186 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 621 میل تک سفر کرسکے گی۔
کمپنی کی جانب سے ایئرکار کے 3 اور 4 نشستوں والے ماڈلز کی تیاری کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
مآخذ
ڈان نیوز