آسکر ایوارڈ یافتہ فلمی ستاروں نے دورہ اسرائیل کا دعوت ٹھکرا دی
آسکر ایوارڈ یافتہ چھبیس فلمی ستاروں نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے دورے کی دعوت کو مسترد کر دیا۔
فرانس پریس کے مطابق صیہونی حکومت نے گزشتہ سال لیونارڈو، ڈی کیپریو اور مٹ ڈیمون سمیت تمام آسکر ایوارڈ یافتگان کو اسرائیل آنے کی دعوت دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے سفر کے تمام اخراجات برداشت کرنے اور وی وی آئی آپی سہولتیں دینے کے اعلان کے باوجود، چھبیس کے قریب آسکر ایوارڈ یافتگان نے اسرائیل جانے سے انکار کر دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اہم شخصیات کو دعوت دیکر فلسطینیوں کے خلاف اپنے مجرمانہ اقدامات کو چھپانے اور انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
فلسطینیوں کے حقوق کی امریکی این جی او کے رکن یوسف مونیز نے کہا ہے کہ یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ فلمی ستاروں کو دعوت دے کر اسرائیل، اپنی ناکامیوں کو چھپانا چاہتا ہے۔