روم میں ایرانی بچوں کے ذریعے شاہنامہ خوانی کے فن کا مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i273106-روم_میں_ایرانی_بچوں_کے_ذریعے_شاہنامہ_خوانی_کے_فن_کا_مظاہرہ
سفیران صلح و دوستی کے نام سے موسوم شاہنامہ خوانی کا مظاہرہ کرنے والے ایرانی بچوں کے ایک گروپ نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جس کو اطالوی شہریوں نے خوب سراہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • روم میں ایرانی بچوں کے ذریعے شاہنامہ خوانی کے فن کا مظاہرہ

سفیران صلح و دوستی کے نام سے موسوم شاہنامہ خوانی کا مظاہرہ کرنے والے ایرانی بچوں کے ایک گروپ نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جس کو اطالوی شہریوں نے خوب سراہا ہے۔

شعر وادب سے ذوق رکھنے والے اطالوی شہریوں نے ایرانی بچوں کے ذریعے شاہنامہ خوانی کے فن کے مظاہرے کو خوب پسند کیا-

شاہنامہ خوانی کے فن کے مالک پانچ ایرانی بچوں کے گروپ نے روم میں کئی اسکولوں میں اپنے فن  کا مظاہرہ کیا-

ایرانی بچوں نے معروف ایرانی شاعر فردوسی کے شاہنامے کو فارسی اور اطالوی زبان میں شاہنامہ خوانی کے پیرائے میں پیش کیا- سفیران صلح و دوستی سے موسوم یہ گروپ، ایک این جی او سے وابستہ ہے جس کا مقصد دوسرے ملکوں میں شاہنامہ خوانی کے ذریعے ایرانی اسلامی تمدن کو متعارف کرانا ہے۔

یہ بچے متعدد زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور افسانوی ادب کے قالب میں ایرانی اسلامی تمدن کو متعارف کرانے کے لئے پوری دنیا کا دورہ کرتے ہیں تاکہ ایران کے امن و صلح کے پیغام کو ایرانی داستانوں کے پیرائے میں دنیا والوں تک پہنچا سکیں-