تہران میڈیکل یونیورسٹی میں چھتیس ملکوں کے طلبا زیر تعلیم
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i273364-تہران_میڈیکل_یونیورسٹی_میں_چھتیس_ملکوں_کے_طلبا_زیر_تعلیم
تہران میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران میڈیکل یونیورسٹی میں اس وقت دنیا کے چھتیس ملکوں کے طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • تہران میڈیکل یونیورسٹی میں چھتیس ملکوں کے طلبا زیر تعلیم

تہران میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران میڈیکل یونیورسٹی میں اس وقت دنیا کے چھتیس ملکوں کے طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

تہران کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ علی عرب خردمند نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ سن دوہزار گیارہ سے چھے سو چونسٹھ غیر ملکی طالب علم اس یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ تہران میڈیکل یونیورسٹی میں شمالی امریکا کے بھی تین طالب علم حصول تعلیم میں مصروف ہیں کہا  کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کے برسر اقتدار آنے کے بعد  بھی ایران  میں غیر ملکی طلبا کے بارے میں کوئی مشکل کھڑی نہیں ہوئی ہے۔

تہران میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ یونیورسٹی آئندہ تعلیمی سال میں چین، ہندوستان، پاکستان اور انڈونیشیا سے مزید طلبا کو داخلہ دے گی۔