عالمی فجر فلم فیسٹول کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i321978-عالمی_فجر_فلم_فیسٹول_کا_آغاز
ایران کے دارالحکومت تہران میں چھتیسواں عالمی فجر فلم فیسٹول شروع ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • عالمی فجر فلم فیسٹول کا آغاز

ایران کے دارالحکومت تہران میں چھتیسواں عالمی فجر فلم فیسٹول شروع ہو گیا۔

عالمی فجر فلم فیسٹول کے آغاز میں معروف ایرانی فلم ساز اور ہدایت کار مجید مجیدی کی فلم بادلوں کے اس پار کی نمائش کی گئی۔ یہ فلم کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔ یہ فلم جلد ہی پاکستان، امریکہ، کینیڈا، سنگاپور اور جنوبی افریقہ میں بھی ریلیز کی جائے گی۔
 چھتیسویں عالمی فجر فلم فیسٹول کے تحت تہران کے مختلف سینما گھروں میں جمعرات کو بیس فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ عالمی فجر فلم فیسٹول ستائس اپریل تک جاری رہے گا اور منتخب فلموں کو شیلڈ اور انعامات دیئے جائیں گے۔