ایرانی فلم کے لیے بلیک کیٹ ایوارڈ
Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
ایرانی فلم بے وزنی نے پیرو کے فلم میلے میں بلیک کیٹ کے ایوارڈ کو حاصل کر لیا۔
ایرانی فلم ساز مہدی فرد قادری کی فلم کو پیرو میں منعقدہ فلم میلے کی سب سے بہترین فلم قرار دیا گیا۔ ان کی اس فلم کو اس سے پہلے امریکہ کی کرولائنیا اکادمی کی جانب سے خصوصی ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔ پیرو میں ہونے والے اس فلمی میلے کے لیے ایک ہزار سے زائد فلمیں ارسال کی گئی تھیں جن میں سے ایرانی فلم بے وزنی کو پہلے انعام کا حق دار قار دیا گیا۔ پیرو کا فلمی میلا ہر سال پچیس مارچ سے یکم فروری تک دارالحکومت لیما میں منعقد ہوتا ہے۔