تیراندازی کے عالمی مقابلوں میں ایران کے چار تمغے
Feb ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
تیر اندازی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے سونے اور کانسی کا ایک اور چاندی کے دو تمغے حاصل کیے ہیں۔
تیر اندازی کے عالمی مقابلے امریکہ کے شہر لاس وگاس میں جاری ہیں جس میں دنیا کے چھیالیس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
مقابلوں کے کوارٹر فائنل کے دوسرے روز لڑکیوں کے ایوینٹ میں ایران کی پریسا روحانیان نے سونے کا جبکہ مبینا فلاح نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
لڑکوں کے ریکرو مقابلوں میں ایران کے رضا شعبانی اور اسی ایوینٹ میں لڑکیوں کے مقابلے میں ایران کی سوگند رحمانی نے چاندی کے تمغے حاصل کیے۔
ٹیگس