-
فلسطین کی حمایت نظام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے: جنرل باقری
Feb ۲۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۲ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔
-
شام پر جاری قبضے کے خلاف نئی مزاحمت پیدا ہو گی: احمدیان
Feb ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۱ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیئرمین علی اکبر احمدیان نے ایک فوجی مشق کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا شام پر جاری قبضے کے خلاف نئی مزاحمت پیدا ہو گی۔
-
کوئی ایران پر دباؤ نہیں ڈال سکتا، ایران ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن ہر قیمت پر نہیں: صدر پزشکیان
Feb ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۲صدر مملکت پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی ایران پر دباؤ نہیں ڈال سکتا، اپنے مستقبل کا فیصلہ ہم خود کریں گے۔
-
آئی اے ای اے کے سربراہ کے بیان پر ایران کا ردعمل
Feb ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۶وزارت خارجہ میں قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل رافائل گروسی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن ہے اور اس پروگرام کی نوعیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
-
ایران کی مسلح افواج کی آمادگی آج اپنےعروج پر ہیں؛ سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف کے مشیر
Feb ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۹ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کے مشیر نے کہا ہے کہ ہم جنگی مشقوں کے ذریعے دشمنوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ عوامی رضاکار فورس بسیج ، اور اسلامی و انقلابی اقدار کی وفادار افواج آج اپنی طاقت اور آمادگی کی اعلی ترین سطح پر ہیں۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کی روشنی میں ہم جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو حرام سمجھتے ہیں: ایران
Feb ۲۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۲ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں ایران کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کی روشنی میں ہم جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو حرام سمجھتے ہیں۔
-
ہمسایہ ممالک ہمیشہ ہماری اولین ترجیح: وزیر خارجہ عراقچی
Feb ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۴ایران کے وزیر خارجہ نے امیر قطر کے دورہ ایران کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
-
ایران نے مغربی ایشیا اور مشرق وسطی کے سبھی ممالک کو دیا انتباہ، دشمن کی ایک غلطی پورے علاقے کو جلا دے گی
Feb ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۳ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے انتباہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کی صورت میں پورا مشرق وسطی خطرے کی زد میں آ جائے گا۔
-
رہبر انقلاب اسلامی سے امیر قطر کی ملاقات
Feb ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۲امیر قطر نے آج تہران میں اپنے وفد کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
-
غزہ کے عوام کے درد وغم کو کم کرنے اور ان کی مشکلات دور کرنے کی ضرورت: صدر پزشکیان
Feb ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۲صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امیر قطرکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں، دوست اور برادر ملک قطر کو خاص حیثیت حاصل ہے۔