فری اسٹائل کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کی برتری
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i288738-فری_اسٹائل_کشتی_کے_بین_الاقوامی_مقابلوں_میں_ایران_کی_برتری
ایران کی نوجوانوں پر مشتمل فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے جمہوریہ آذربائیجان کی ٹیم کو شکست دے کر یادگار امام خمینی بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی کپ اپنے نام کر لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • فری اسٹائل کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کی برتری

ایران کی نوجوانوں پر مشتمل فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے جمہوریہ آذربائیجان کی ٹیم کو شکست دے کر یادگار امام خمینی بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی کپ اپنے نام کر لیا۔

جمعے کے روز ایران کے شہر قم میں فری اسٹائل کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں کے فائنل میں ایران کی اے ٹیم نے جمہوریہ آذربائیجان کو تین کے مقابلے میں سات پوائنٹ سے شکست دی اور پہلا مقام حاصل کیا۔
دوسرا مقام جمہوریہ آذربائیجان کو ملا جبکہ ترکی اور آرمینیا کی ٹیموں نے تیسرا اور چوتھا مقام حاصل کیا۔
فری اسٹائل کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کے علاوہ عراق، تاجکستان، جمہوریہ آذربائیجان، کرغیزستان، شام، صربیہ، اٹلی، یوکرین، آرمینیا، جارجیہ، فن لینڈ، بلغاریہ، لبنان، اور ترکی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔