ایرانی پہلوانوں کی عالمی گرینڈ پری مقابلوں میں دوسری پوزیشن
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i356084-ایرانی_پہلوانوں_کی_عالمی_گرینڈ_پری_مقابلوں_میں_دوسری_پوزیشن
نوجوان ایرانی پہلوانوں نے عالمی گرینڈ پری مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۲ Asia/Tehran
  • ایرانی پہلوانوں کی عالمی گرینڈ پری مقابلوں میں دوسری پوزیشن

نوجوان ایرانی پہلوانوں نے عالمی گرینڈ پری مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

آذربائیجان میں کھیلے جانے والے عالمی گرینڈ پری فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے 2 طلائی، 2 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی.

ان مقابلوں میں علی قلیزادگان اور امیر علی سابوتہ نے 55 اور 80 کلوگرام کے کیٹگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا.

عالمی گرینڈ پری فری اسٹائل کشتی کے مقابلے 5 اور 6 اکتوبر کو آذربائیجان کے شہر شماخی میں منعقد ہوئے جس میں ایران سمیت روس، یوکرین، جارجیا ، قازقستان، کرغزستان، اور آذربائیجان کے 340 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا.