ایرانی قومی بیلٹ ریسلنگ ٹیم کی دوسری پوزیشن
ایرانی قومی بیلٹ ریسلنگ ٹیم نے قزاقستان میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی.
ایرانی مردوں کی ٹیم نےقزاقستان میں منعقدہ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےدو چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی.
ایرانی کھلاڑیوں محمد نبی زادہ اور پوریا رمضانی نے 70 اور 100 کلوگرام کی کیٹیگری میں دو چاندی کے تمغے جیت لئے.ایک اور ایرانی کھلاڑی روح اللہ نعمتیان نے ان مقابلوں کے 65 کلوگرام کی کیٹیگری میں ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا.
ایرانی ٹیم قزاقستان کے دارالحکومت نورسلطان میں منعقدہ مقابلوں میں 85 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی، کرغزستان اور منگولیا کی ٹیموں نے 96 اور 76 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی.
یاد رہے کہ ان مقابلوں میں ایرانی خواتین کی قومی ٹیم نے مجموعی طور پر ایک طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
عالمی بیلٹ ریسلنگ کے مقابلے 21 سے 23 دسمبر تک قزاقستان کے شہر نور سلطان میں منعقد ہوئے۔