میڈیا ذرائع نے جمعرات کی صبح جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے وسیع حملوں کی خبر دی ہے۔
ایران ناجائز صیہونی حکومت کو سبق سکھانے کے لئے پرعزم ہے اور اُس نے ایک بار پھر یہ واضح کیا ہے کہ صیہونی دہشتگردوں کو انکی کرتوتوں کو جواب یقینی طور پر دیا جائے گا۔
صیہونی حکومت کے سابق مندوب نے غزہ پٹی میں اس غاصب حکومت کے جرائم پر اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں اور سفارتکاروں کے احتجاج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے آج پھر اپنے دسیوں راکٹوں سے مقبوضہ فلسطین میں ناجائز صیہونی ٹولے کے اہداف کو نشانے پر لیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے منگل کے روز جنوبی لبنان سے 60 میزائل مقبوضہ شمالی فلسطین اور مقبوضہ جولان پر فائر کئے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کینسٹ میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے منگل کو ایک بار پھر نیتن یاہو سے استعفی کا پر زور مطالبہ کیا۔
تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا ہدف غزہ میں جنگ جاری رکھنا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی آبادکاروں میں پھیلے گئے خوف و ہراس سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب میں زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
القسام بریگیڈ نے غزہ کے شمال کو اس کے جنوب سے الگ کرنے والی پٹی نتساریم میں گھات لگا کر کئے گئے حملوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔
میڈیا ذرائع نے تل ابیب میں کار بم کے دھماکے کی خبردی ہے۔