-
امریکا میں صدرارتی انتخابات
Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۶سحر نیوزرپورٹ
-
انتخابات کے بعد بلوے کا خطرہ، وائٹ ہاؤس آہنی جال کے حصار میں
Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۶امریکہ میں آج صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں تاہم کورونا کے پیش نظر حکام نے قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز کر دیا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ساڑھے نو کروڑ امریکی اب تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ موجودہ صدر ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد امریکی ذرائع ابلاغ اور ماہرین نے انتخابات کے ختم ہو جانے کے بعد بلوے اور تشدد پھوٹ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اسی سبب سے ایوان صدر وائٹ ہاؤس کو لاحق سکیورٹی خطرات کو دیکھتے ہوئے اسے فولادی جالیوں سے گھیر دیا گیا ہے۔
-
بہار اور مدھیہ پردیش میں انتخابات
Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۵ہندوستان کی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اور ریاست مدھیہ پردیش میں ریاستی اسمبلی کی اٹھائیس نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔
-
امریکہ میں صدارت کی جنگ، اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا آج فیصلہ ہو جائیگا
Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۸امریکہ میں آئندہ چار برسوں کے لیے منصب صدارت پر کون فائز ہوتا ہے اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔
-
ایران کے لئے امریکی وعدے نہیں، عمل اہم ہے: جواد ظریف
Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۹ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے امریکہ کے صدارتی امیدواروں کے وعدے نہیں بلکہ عمل اہمیت رکھتا ہے۔
-
امریکا میں انتخابی دنگل، شورش اور بلوے کا خدشہ
Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۰سحر نیوزرپورٹ
-
ٹرمپ کے حامی و مخالف میں ٹکراؤ ہوا ۔ ویڈیو
Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۶امریکہ میں صدارتی انتخابات کو صرف دو روز رہ گئے ہیں تاہم ووٹنگ قبل از وقت پہلے ہی شروع کی جا چکی ہے۔ اس درمیان ایک بار پھر امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں مارپیٹ اور ٹکراؤ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ذکر شدہ ویڈیو ریاست کیلی فورنیا کے بورلی گارڈنز پر ٹرمپ کی حمایت میں ہوئی ایک ریلی کے دوران لی گئی ہے۔
-
امریکہ، انتخابات کے بعد ممکنہ آشوب سے نمٹنے کی تیاریاں
Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۵امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد ممکنہ آشوب سے نمٹنے کے لئے فوج کی مدد لی جا رہی ہے اور فوجیوں کو شہروں کی سڑکوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ مبصرین اور امریکی ذرائع ابلاغ نے انتخابات کے بعد بلوا اور تشدد پھوٹ پڑنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق امریکہ میں حالیہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران اسلحے کی خرید و فروخت میں خاصا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔
-
صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے لئے فون بینکنگ!
Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۸سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایک عجیب قدم اٹھاتے ہوئے اپنی پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے لئے فون بینکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جس کے تحت وہ امریکی شہریوں کو فون کر کے ان سے جوبائیڈن کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔
-
صدارتی انتخابات کے بعد امریکہ میں تشدد پھوٹ پڑنے کا خدشہ
Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۷امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے قبل از وقت شروع ہونے والی ووٹنگ میں اب تک 9 کروڑ سے زائد امریکی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔