-
غاصب صیہونی حکومت برائی کی جڑ ہے: اردن
Sep ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۲اردن کے وزیر خارجہ نے بحرین اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
-
دستخط کر کے ظاہرا پھنس گئے صربیہ کے صدر
Sep ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۰حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ صربیہ نے مقبوضہ فلسطین میں اپنے سفارت خانے کو تل بیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کر دئے ہیں۔ مگر عجیب بات یہ رہی کہ جس وقت امریکی صدر یہ اعلان کر رہے تھے تو انکے برابر میں بیٹھے صربیہ کے صدر الکساندر ووچیچ کو ظاہرا یہ علم نہیں تھا کہ وہ کس چیز پر دستخط کر بیٹھے۔اب نہیں معلوم کہ امریکی انتظامیہ نے انہیں دھوکے میں رکھ کر ان سے دستخط لئے یا پھر انہوں نے خود ہی امریکہ ہر بھروسہ کرتے ہوئے پڑھے بغیر ہی معاہدے پر دستخط کر ڈالے!
-
سفارت خانے منتقل کرنے والوں سے تعلقات توڑنے کا اعلان
Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۳تنظیم آزادی فلسطین کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اپنے سفارت خانے بیت المقدس منتقل کرنے والے ممالک کے ساتھ تعلقات ختم کردے گی۔
-
فلسطینی تنظیمیں مشترکہ کمان کونسل کے قیام پر متفق
Sep ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۶فلسطینی تنظیموں کے رہنماؤں نے باہمی اختلافات کے خاتمے اور دوریاں کم کرنے کی غرض سے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے۔
-
مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کا عظیم اجتماع، 10 ہزار افراد کی شرکت
Aug ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۵ایسے میں جب قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے اور فلسطینی نوجوانوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی تھی، ہزاروں فلسطینیوں نے کل مسجد الاقصی میں نماز جمعہ میں شرکت کی۔
-
حاکم کی غداری پر اماراتی شہری مسجد الاقصیٰ سے محروم ہوئے!
Aug ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۰قدس کے مفتی نے ایک فتوی جاری کر کے قدس شہر میں عرب امارات کے شہریوں کے داخلے اور مسجد الاقصی میں ان کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
-
اسرائیل سے دوستی پر سعودی شہزادے کو ڈونلڈ ٹرمپ کا تحفہ
Aug ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۴آل سعود خاندان کے اسرار فاش کرنے والے ایک سعودی شخصیت نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولیعہد بن سلمان سے وعدہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی صورت میں وہ انہیں مسند بادشاہت پر بٹھا دیں گے۔
-
بیت المقدس کے ساتھ غداری پر امارات کے خلاف پاکستان میں مظاہرہ
Aug ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۰پاکستان کے عوام نے احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں میں اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات کی برقراری کی مذمت کی۔
-
امت اسلامیہ کے غداروں نے نقاب الٹ دی، ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: ایران
Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۲اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر اور وزیر خارجہ نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مجاہدت جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے فلسطینیوں کی ہمہ گیر حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
-
فلسطینی نمازیوں نے پیروں تلے روند کر اماراتی خائن کو آگ لگائی۔ ویڈیو
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۱فلسطینی عوام نے بیت المقدس میں نماز ادا کرنے کے بعد امت اسلامیہ بالخصوص قبلۂ اول کے ساتھ خیانت کرنے والے اماراتی شیخ کی تصویر کو پیروں تلے روند کر نذر آتش کر دیا۔ خطے کی بعض رجعت پسند حکومتوں منجملہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے شرم و حیا کے علاوہ تمام تر انسانی، اخلاقی، اسلامی اور عربی اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اب قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ کے خونخوار غاصب، صیہونی دشمن کے ساتھ اتحاد و دوستی کی راہ اپنا لی ہے جس پر امت اسلامیہ بالخصوص فلسطینی قوم میں شدید غم و غصہ پیدا ہو گیا ہے۔