Feb ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۴
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران کے خلاف جرمن وزیر خارجہ کے بے بنیاد الزام کو، فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر اس ملک کی بے توجہی اور اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کی حمایت پر پردہ ڈالنے کی لاحاصل کوشش قرار دیا ہے-