-
ایران اور ہندوستان باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم
Sep ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۵:۲۷اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں نئی دہلی کے ساتھ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاسوں کے نئے سلسلے کے آغاز کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
-
ایران اور پاکستان کا افغانستان سے متعلق مشترکہ نقطۂ نظر ہے: بلاول بھٹو زرداری
Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۴:۴۲ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران، باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی مسائل نیز ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی سے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
وزیر خارجہ ایران نے یورپ کا پیغام روس کو پہنچا دیا
Aug ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۷ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ یوکرین کے خاتمے کے حوالے سے ایک یورپی رہنما کا پیغام لیکر روس آئے ہیں۔
-
ایک مستحکم، پائدار اور پر امن عراق، ہمیشہ ہمارا مطمع نظر رہا ہے: ایران
Aug ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۶تہران ہمیشہ سے ایک مستحکم، پائدار اور پر امن عراق کا خواہاں ہے، یہ بات ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔
-
مغربی ممالک کی ایران سے یوکرین کے بحران کے حل کی اپیل، امیرعبداللہیان ماسکو پہنچ گئے
Aug ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۳ایران کے وزیر خارحہ آج ماسکو پہنچ گئے۔
-
ایران کا عراق کو مشورہ، قانون کے دائرے میں اتحاد و ہمدلی کے ساتھ معاملات حل کئے جائیں
Aug ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۲ایران کے وزیر خارجہ نے عراق میں قومی اتحاد و وحدت پر تاکید کی۔
-
ایران سیف گارڈ معاہدے کے باقی حل طلب مسائل پر بہت سنجیدہ ہے: عبداللہیان
Aug ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۴حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہمیں یورپی یونین کے کوارڈینیٹر کے ذریعے امریکہ کا تحریری جواب موصول ہوا ہے جس کا ہم جائزہ لے رہے ہیں۔
-
معاہدہ ضرور چاہتے ہیں، مگر ایرانی عوام کے حقوق سے دستبرداری کی قیمت پر نہیں
Aug ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۵:۲۶ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں، ایک قوی اور پائدار معاہدے کے حصول میں سنجیدہ ضرور ہیں مگر کسی قیمت پر ایرانی عوام کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
-
صیہونی دشمن کو شکست دینے پر ایران نے کی استقامتی محاذ کی قدردانی
Aug ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۱وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
-
صیہونی، صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہيں: وزیر خارجہ ایران
Aug ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۲اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان نے غزہ پر صیہونیوں کی حالیہ جارحیت پر رد عمل میں کہا ہے کہ گزشتہ روز قطر کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے گفتگو کے علاوہ ، شام اور لبنان کے وزرائے خارجہ سے بھی غزہ پر صیہونی حکومت کے ہوائي حملے کے بارے میں ٹیلی فونی گفتگو ہوئي ۔