حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی شاندار طریقے سے تشییع جنازہ مناسب وقت پر جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں کی جائے گی۔
جارح صیہونی فوجیوں نے غزہ میں اپنی تازہ ترین جارحیت میں چوبیس فلسطینیوں کو شہید اور چورانوے دیگر کو زخمی کردیا۔
صہیونی فوج نے شام میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما نے فلسطینیوں کی مدد اور صیہونی حکومت کا مقابلہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے اسرائيل پر ایران کے جوابی میزائل حملے کو جائز اور قانونی قرار دیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ میں گذشتہ تین سو ترسٹھ دنوں کے دوران اکتالیس ہزار آٹھ سو پچیس فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
شمالی لبنان کے البداوی کیمپ پر اسرائيلی ڈرون حملے میں حماس کے ایک رہنما سعید عطا اللہ علی اپنی اہلیہ اور دو بچوں سمیت شہید ہو گئے۔ حماس نے ایک بیان میں ان کی شہادت کی تصدیق کردی۔
پاکستان کے سابق صدر عارف علوی نے ایران کے موقف کی قدردانی کی ہے۔
کل تہران کی مرکزی نماز جمعہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی ۔
غاصب صیہونی حکومت نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے، بیروت پر فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔
صہیونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے اندر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔