غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران غاصب اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیتوں اور بمباریوں میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ نومبر 2023 سے اب تک بحیرہ احمر میں یمنی افواج کی کارروائیوں میں غاصب صیہونی حکومت سے متعلق اسّی بحری جہازوں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔
صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ نے سید حسن نصراللہ کے نام ایک پیغام میں حزب اللہ لبنان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے بعض علاقوں پر حملہ کیا جس کا استقامت کے جوانوں نے منھ توڑ جواب دیا۔
شہباز شریف نے اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قتل و غارت اور معصوم فلسطینیوں کو جیسے شہید کیا جارہا ہے وہ انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔
صیہونی حکومت نے جنوبی شام کے علاقے میں ایک کار پر حملہ کیا ہے۔
میڈیا ذرائع نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے قریب صیہونیت مخالف آپریشن اور اس کے نتیجے میں کئی صیہونیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
صیہونی دہشتگرد ٹولے کی داخلی سلامتی کے وزیر نے ایک بار پھر انسانی امداد کو غزہ پہنچنے سے روکنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی المالکیہ فوجی چھاؤنی پر گولہ باری کی خبر دی ہے۔