• تمہارا جوہری اسلحہ، تمہارے جنگي طیارے اور تمہارے ذلت آمیز معاہدے  تحفظ کا باعث نہیں، فلسطین اور اطراف کی جنگ  صرف ہماری تلوار سے، فلسطینی رہنما کی للکار

    تمہارا جوہری اسلحہ، تمہارے جنگي طیارے اور تمہارے ذلت آمیز معاہدے تحفظ کا باعث نہیں، فلسطین اور اطراف کی جنگ صرف ہماری تلوار سے، فلسطینی رہنما کی للکار

    May ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۱

    صہیونیوں اور ان کے علاقائی و عالمی حامیوں کو انتباہ

  • غزہ؛ گونجتی اذانوں کے دوران صیہونی دہشتگردوں کی بمباری

    غزہ؛ گونجتی اذانوں کے دوران صیہونی دہشتگردوں کی بمباری

    May ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۸

    گزشہ قریب دس روز سے فلسطینی خطے غزہ پر شب و روز کی بنیاد پر صیہونی دہشتگردوں کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ کبھی رات کے سناٹے میں آسمان و زمین سے برسنے والے بموں کے دھماکے خواتین اور بچوں کے دل لرزا دیتے ہیں تو کبھی وقت صبح چڑیوں کی چہچہاہٹ کے دوران دھماکوں کی سماع خراش آوازیں لطافت صبح کا خون کر دیتی ہیں تو کبھی گونجتی اذانوں کے دوران صیہونی دہشتگرد بمباری کر کے حضرتِ رب الرباب کے ساتھ اعلان جنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن شاید انہیں خبر نہیں کہ أ لیس الصبح بقریب؛ صبح عدل نمودار ہونے والی ہے۔

  • صیہونی دہشتگردی اور فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری۔ ویڈیو

    صیہونی دہشتگردی اور فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری۔ ویڈیو

    May ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۵

    صیہونی دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ دنیا میں روز کا معمول بنتا جا رہا ہے۔ آج بھی ایران، لبنان، شام، ارجینٹائنا، امریکہ سمیت مختلف ممالک میں صیہونی دہشتگردی اور فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے جن میں عالمی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں سے فوری طور پر صیہونی دہشتگردی کو لگام دئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

  • فلسطین میں صیہونی جرائم کی مذمت اور  فلسطینی کاز کی حمایت کے تناظر میں پاکستانی وزیر خارجہ ترکی پہنچے

    فلسطین میں صیہونی جرائم کی مذمت اور فلسطینی کاز کی حمایت کے تناظر میں پاکستانی وزیر خارجہ ترکی پہنچے

    May ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۴:۲۰

    پاکستان کے وزیرخارجہ نے صیہونی جرائم کی مذمت کے لئے عالمی برادری میں یکجہتی پیدا کرنے کے لئے اسلام آباد کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے ، ترکی کا دورہ کیا ہے-

  • ہر فلسطینی راکٹ کے لئے اسرائیل کیا قیمت چکاتا ہے؟

    ہر فلسطینی راکٹ کے لئے اسرائیل کیا قیمت چکاتا ہے؟

    May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۷

    فلسطینی راکٹوں اور میزائلوں نے غاصب صیہونی ٹولے کے آئرن ڈوم نامی ڈیفینس سسٹم کا خوب مذاق اڑایا اور اسکی کھوکھلی طاقت کی قلعی اچھی طرح کھول کر رکھ دی ہے۔

  • فلسطینی پرچم کو اکھاڑ پھینکنے کا انجام

    فلسطینی پرچم کو اکھاڑ پھینکنے کا انجام

    May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۷

    ان دنوں فلسطینی جیالوں اور صیہونی دہشتگردوں کے مابین شدید معرکہ آرائی جاری ہے جس کے دوران فلسطین بالخصوص غزہ کے عام شہریوں پر مصائب و آلام کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں۔ اس درمیان کچھ ایسی تصاویر منظر عام پر آ جاتی ہیں جنہیں دیکھ کر غزہ کے مصائب و آلام کے باعث زخمی دل کو قدرے قرار آ جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویدیو بھی آپ کے زخمی دل کے لئے مرہم کا کام کر سکتی ہے جس میں فلسطینی پرچم اکھاڑنے کے بعد صیہونی دہشتگردوں کا انجام دیکھا جا سکتا ہے۔

  • پاکستان میں صیہونی دہشتگردی کے خلاف مظاہرے

    پاکستان میں صیہونی دہشتگردی کے خلاف مظاہرے

    May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۷

    پاکستان کے مختلف شہروں میں فلسطین کی حمایت اور صیہونی دہشتگردی کی مخالفت میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

  • دنیا کی سب سے بڑی جیل اب کھنڈر بنتی جا رہی ہے۔ ویڈیو

    دنیا کی سب سے بڑی جیل اب کھنڈر بنتی جا رہی ہے۔ ویڈیو

    May ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۱

    غزہ جو پہلے ہی ’دنیا کی سب سے بڑی جیل‘ کہلایا جاتا رہا ہے، اس وقت وہ گزشتہ ایک ہفتے سے قبلۂ اول کے غاصب صیہونی ٹولے کی دہشتگردی کا شکار ہے جہاں روز بروز رہائشی مکانات اور عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہوتی جا رہی ہیں۔ افسوس کی بات یہ کہ عالم عرب کی خاموشی نے اس غزہ کی مظلومیت کو اور زیادہ تکلیف دہ بنا دیا ہے، تاہم فلسطینی نوجوان اپنی مادر وطن اور اسلامی و انسانی اقدار کے پاسباں بن کر صیہونی دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

  • غزہ؛ الجلاء میڈیا ٹاور بھی صیہونی دہشتگردوں نے مسمار کیا۔ ویڈیو

    غزہ؛ الجلاء میڈیا ٹاور بھی صیہونی دہشتگردوں نے مسمار کیا۔ ویڈیو

    May ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۳:۳۴

    غزہ؛ الجلاء نامی ٹاور جہاں دنیا کے مختلف ذرائع ابلاغ اور نیوز ایجنسیز کے دفاتر تھے، وہ بھی صیہونی دہشتگردی سے محفوظ نہ رہ سکا۔ صیہونی دہشتگردوں نے اس پر بھی بمباری کی اور اُسے مکمل طور پر مسمار کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میڈیا سینٹر میں الجزیرہ اور ایسوشی ایٹڈ پرس کے دفاتر بھی موجود تھے۔