سپاہ پاسداران انقلاب کے ائیرواسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ہماری آنکھیں کھلی ہوئی ہیں اور ہم دشمن کو اس کے ہر غلط اقدام کا پشیمان کردینے والا جواب دینے کےلئے تیار ہیں۔
غزہ میں دہشتگرد صہیونی فوجیوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر آگ لگادی جس کے نتیجے میں 30 کیمپ جل گئے۔
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا کہا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتا لیکن ہر جارحیت کا پوری قوت کے ساتھ مناسب جواب دے گا۔
یمن کی مسلح افواج کے مسلسل میزائل حملوں کی وجہ سے صہیونی بندرگاہ ایلات کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔
صیہونی حکومت ، غزہ کے مظلوم و نہتے عوام کے خلاف مسلسل تین سو تہترویں دن بھی اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
لبنان کے وزیر دفاع نے تاکید کی ہے کہ ان کا ملک غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے برداشت نہیں کرے گا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کو سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کا مکمل پابند بنائے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی در اصل مزاحمت کے ہاتھوں اس کی شکست پر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے 300 سے زائد میزائل مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر فائر کئے ہیں۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے ایک باضابطہ بیان کے تحت غزہ میں صیہونیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
لبنان میں اقوام متحدہ کی امن افواج یونیفل کے ترجمان آندرے آتیننتی نے لبنان میں صیہونیوں کے تباہ کن اقدامات کی جانب سے خبردار کیا ہے۔